
پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کی اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل کلاڈیﺅ گرازیانو سے ملاقات
پیشہ ورانہ دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال
روم ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے ہفتہ کو روم میں اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل کلاڈیﺅ گرازیانو سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ اطالوی ائر فورس کی دعوت پر اٹلی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ملکوں کے مابین موجودہ تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔