پاک فوج اور نیوی کی کراچی کے سیلاب زدہ اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر

114
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)پاک فوج اور نیوی کی طرف سے کراچی کے سیلاب زدہ اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے انجینئرز نے کے پی ٹی‘ سوک سنٹر‘ محسن بھوپالی اور گولیمار انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے جبکہ گزری انڈر پاس پر ابھی کام جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاءکی فراہمی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کیلئے آرمی موبائل ریکوری گاڑیاں مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔