اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر ، میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ اور میجر جنرل نعمان زکریا، میجرجنرل محمدظفر اقبال، میجرجنرل ایمن بلال صفدر ، میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا، میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیرشامل ہیں۔