34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتازہ ترینپاک فوج کے افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج...

پاک فوج کے افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا شہہید لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک کو خراج عقیدت

- Advertisement -

لاہور۔11اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چند روز پہلے وادی تیراہ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں زخمی ہونے والے لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے کہا کہ لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک نے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے چار خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہے ہیں،مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کا فخر ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=492788

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں