پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین کی ملاقات

83
APP17-20 RAWALPINDI: November 20 - Chairman PEMRA Muhammad Saleem Baig called on Maj. Gen. Asif Ghafoor, DG ISPR. Both discussed measures to facilitate Pakistani media in projecting positive image and narrative of Pakistan while effectively countering anti Pakistan narrative at play through certain foreign media / inimical forces. APP

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو چیئرمین پیمرا نے راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی جس میں پاکستانی میڈیا کو پاکستان کے مثبت تشخص اور پاکستان کے بیانیے کو م¶ثر انداز سے اجاگر کرنے اور غیرملکی میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف بیانیے سے نمٹنے کے لئے سہولیات کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔