پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے

150
APP42-25 QUETTA: October 25 – Chief of Army Staff General Raheel Sharif talking to Army, FC and Police troops during his visit to Police Training Center (PTC). APP

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے منگل کوپولیس ٹریننگ سینٹرکوئٹہ کا دورہ کیا اوردہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس،فوج اورایف سی کے افسروں اورجوانوں سے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کئی جانیں اورمزید نقصان سے بچانے پر سکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے ،جرات اورعزم کو سراہا ۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس بھی اس موقع پر موجود تھے