30.7 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر کا ہیڈ کوارٹرز انجینئرز...

پاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر کا ہیڈ کوارٹرز انجینئرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔1مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر نےبدھ کوہیڈ کوارٹرز انجینئرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انھیں پاک آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (یو ایس اینڈ آر ٹی) کی جانب سے ترکی اور شام میں زلزلے کے بعدکوششوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر ریسکیو ٹیم کے ارکان سے ملاقات اور بات چیت کی ۔ آرمی چیف نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور زلزلے میں ریسکیو کی کوششوں کے دوران کئے گئے قابل تعریف کام کو سراہا۔ آرمی چیف نے ترکی اور شام کے ساتھ ہمارے پائیدار تزویراتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خاص طور پر مشکل کے وقت میں مددکی ضرورت پر زور دیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں