
راولپنڈی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی کینٹارو سونورا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول سکیورٹی تعاون اور مجموعی علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران مہمان شخصیت نے افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے ذریعے امن کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ۔