اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے آفس میں باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی, ان کو شاندار کارکردگی اور فتح پر مبارکباد پیش کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ آپ جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے، ہم آپ جیسے نوجوانوں کو کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود ہیں۔