پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیپلز لبریشن آرمی سدرن ٹیریٹری کے کمانڈر ایڈمرل یون یوبی سے ملاقات

45

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی سدرن تھیٹر کمانڈ ( ایس ٹی سی )کے کمانڈر ایڈمرل یون یوبی سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فوجی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ پیشہ وارانہ امور زیر غور آئے۔