پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف سٹاف جنرل سرنکلسن پیٹرک کارٹرکی ملاقات

64
پاک فوج کے سربراہ جنرل کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ ، مقامی طور پر دفاعی آلات کی تیاری کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی۔ 9مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف سٹاف جنرل سرنکلسن پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول افغان امن عمل ،سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون اور گلوبل سٹریٹجک ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ اہم ملاقات پاک فوج کے جنرل ہیڈکوراٹر راولپنڈی میں ہوئی ۔

معزز مہمان نے خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا ۔