پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس ایڈ امریکہ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی ملاقات

162
ispr
ispr

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس ایڈ امریکہ کی ایڈمنسٹریٹرسمانتھا پاور نے جمعہ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور متاثرین کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ اور سیلاب سے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے امریکہ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔