راولپنڈی۔1نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان آرمی ائیر ڈیفنس کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کوزبرداست خراج تحسین پیش کیا اورحاصل کردہ تربیتی معیار کو سراہا۔
انہوں نے آج کی جنگ میں ائیر ڈیفنس کی اہمیت اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر جدید ائیر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی مسلسل تربیت اور اپ گریڈیشن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔قبل ازیں آمد پر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔