اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پریڈ گراﺅنڈ میں موجود وار ویٹرنزسے ملاقاتیں کیں اور پاک فوج کے ان جوانوں کے بلند حوصلوں اور ہمت کو سراہا ۔77ویں یوم پاکستان کے پریڈ گراﺅنڈ میں مختلف جنگوں میں حصہ لینے اور معذور ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں نے بھی ویل چیئروں پر پریڈ میں شرکت کی ۔پریڈ کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خود اس گیلری میں گئے اور جنگوں کے دوران معذور ہونے والے افراد سے مصافحہ کیا اور انکے بلند حوصلوں اور ہمت کا سراہا ۔