راولپنڈی ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو انجینئرز سنٹر رسالپور کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کو انجینئرز کور کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کرتے ہوئے انہیں رینک لگائے۔ لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری پاکستان ملٹری اکیڈمی میں اعزازی شمشمیر اور بہترین کیڈٹ کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور سروس کے دوران وہ بہترین خدمات سر انجام دیتے ہوئے غیر معمولی ریکارڈ کے حامل ہیں۔ وہ جی او سی سوات کے علاوہ بریگیڈ کمانڈر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔