پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ سے جاپانی سفیر کونینوری مٹسودا کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی صورتحال اور دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امور زیر غورآئے

74

راولپنڈی ۔ 25 جون (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ سے جاپان کے سفیر کونینوری مٹسودا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی صورتحال اور دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امور زیر غورآئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپان کے سفیر کونینوری مٹسودا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے کوویڈ19 سے نمٹنے کے لئے جاپان کے تعاون کو سراہا۔ جاپانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔