راولپنڈی۔4مئی (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، سعودی سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اس سرکاری دورہ کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ فوجی و سول قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔