پاک فوج کے سربراہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے 7 روزہ سرکاری دورہ پر ، دونوں ممالک کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، آئی ایس پی آر

229
ispr
ispr

راولپنڈی۔5جنوری (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرسعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے 7 روزہ سرکاری دورہ پر ہیں ، وہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 4 جنوری تا 10 جنوری سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ اس دورہ کے دوران وہ دونوں ممالک کے اعلی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور،ملٹری ٹو ملٹری کوآپریشن اور سکیورٹی سے متعلق دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔