پاک فوج کے ٹانک کے علاقہ پنگ ایریا میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران چار انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے‘ آئی ایس پی آر

168

راولپنڈی ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے ٹانک کے علاقہ پنگ ایریا میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران چار انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے گروپ عصمت اﷲ بھٹانی کے کمانڈر زمان المعروف توپان، نائب کمانڈر عمر ولد عصمت اﷲ شاہین، کمانڈر وصی اﷲ، کمانڈر ظالم دین المعروف ظلمت مارے گئے۔ یہ گروپ ٹارگٹ کلنگ، اغواءبرائے تاوان اور بھتہ کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ عصمت اﷲ شاہین ٹی ٹی پی کا اہم رکن اور مجلس شوریٰ کا رکن بھی تھا۔