33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومتازہ ترینپاک قطر تعلقات گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں پر مبنی ہیں،مختلف...

پاک قطر تعلقات گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں پر مبنی ہیں،مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کی بڑی گنجائش ہے ، سید یوسف رضا گیلانی

- Advertisement -

رباط۔30اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک قطر تعلقات گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں پر مبنی ہیں،آئی ٹی، فارماسیوٹیکل، تعمیرات، شپنگ اور سمندری شعبہ جات میں باہمی تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے ،غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کی کوششوں میں قطر کی ثالثی قابل ستائش ہے۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مراکش میں شورٰی کونسل قطر کی ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر حمدہ بنت حسن السلیطی سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتےہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

- Advertisement -

پاک قطر تعلقات گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں پر مبنی ہیں ۔ پاکستان اور قطر کے درمیان پارلیمانی، تجارتی اور معاشی تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور قطر کے عوام کے درمیان طویل المدتی قریبی روابط قائم ہیں ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر گزشتہ سال دورہ کیا۔ اس دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کے مواقع کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے قطر کے امیر کے دورہ پاکستان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان قطر کو خطے میں اپنا اہم ترین شراکت دار اور قریبی دوست سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام شعبہ جات میں قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے ۔ چیئرمین سینٹ کی جانب سے شیخہ المیاسہ بنت حماد آل ثانی کی پاکستان میں منعقدہ "منظر” نمائش کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ قطر چیریٹی، قطر فنڈ فار ڈیولپمنٹ اور ایجوکیشن ابوو آل جیسے منصوبوں میں قطر کا کردار، دونوں ممالک کے درمیان قربت کا ثبوت ہے ۔

دو طرفہ تعاون کو منظم اور مؤثر بنانے کے لیے پارلیمانی سطح پر باقاعدہ روابط انتہائی ضروری ہیں۔ پاکستان اور قطر کے مابین پارلمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اضافی مفاہمتی یادداشت کے معاہدے ناگزیر ہیں۔ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ سے مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی اجلاسوں سے قبل دونوں برادر ممالک کے مابین مشاورتی اجلاس منعقد ہونے چاہیے تاکہ مشترکہ مؤقف پیش کیا جا سکے۔ حالیہ پاک قطر دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا اجلاس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوا ۔ چیئرمین سینٹ کا امیرِ قطر کے دورہ سے قبل دونوں برادر ممالک کے مابین تمام ادارہ جاتی اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت پر زور ۔ حالیہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسلی ٹیشن سینٹر اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے مابین سرمایہ کاری کے حوالے سے پہلی ملاقات خوش آئند ہے ۔

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ امیر قطر کے ساتھ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس ایسوسی ایشن کے وفود کا دورہ، دونوں ممالک کے مابین اہم اقتصادی پیشرفت کا باعث ثابت ہوں گے ۔ آئی ٹی، فارماسیوٹیکل، تعمیرات، شپنگ اور سمندری شعبہ جات میں باہمی تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے ۔ آئی ٹی کا شعبہ دو طرفہ تعاون کے لیے روشن امکانات رکھتا ہے ۔ ملاقات میں چیئرمین سینٹ نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات قطر کو 134.5 فیصد اضافے کے ساتھ 9.37 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ کراچی اور حماد پورٹ کے درمیان دو شپنگ لائنز کے ذریعے براہ راست رابطہ، تجارتی تعلقات کو فائدہ پہنچا رہا ہے ۔

ادارہ جاتی و پالیسی اصلاحات سے مزید سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھے گی ۔ قطر مشرق وسطیٰ میں، خاص طور پر غزہ اور شام کے معاملات میں، امن قائم کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کی کوششوں میں قطر کی ثالثی قابل ستائش ہے ۔ قطر میں 100,000 سے زائد پاکستانی تارکین وطن قطر کی ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ پاکستان، قطر نیشنل وژن 2030 کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے ۔

پاکستان آئی ٹی، طب اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں قطر کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔ اسلام آباد اور کراچی میں 2019 سے فعال قطر ویزہ مراکز ویزہ عمل کو آسان بنا رہے ہیں ۔ پشاور اور لاہور میں مزید قطری ویزا مراکز کھولنے پر غور کیا جا سکتا ہے ۔ ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر شورٰی کونسل قطر ڈاکٹر حمدہ بنت حسن السلیطی نے کہاکہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ قطر اور پاکستان کے مابین مذہب اور ثقافت پر مبنی طویل تاریخی تعلقات ہیں ۔

قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی قطر کی معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور پاکستان مسلم بھائی چارے، اتحاد اور یگانگت کے مشترکہ ویژن کے حامل ہیں ۔ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ قطر پاکستان کے ساتھ پارلیمانی و عوامی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ قطر بین الاقوامی ہم اہنگی اور علاقائی امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590260

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں