پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے کرکٹ سیریز کے لئے ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی سج دھج کا آغاز کردیاگیا

177

ملتان۔3جون (اے پی پی):مدینة اولیا ملتان میں کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجانےکی تیاریاں تیز کردیں گئیں ہیں۔پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے کرکٹ سیریز کے لئے ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی سج دھج کا آغاز کردیاگیاہے۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سٹیڈیم اورروٹ کی صفائی کے انتظامات سنبھالتے ہوئے پولین کی صفائی،دھلائی اور نشستوں کو چمکانے کا کام شروع کردیاہے۔اس سلسلے میں سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پاک ویسٹ انڈیزون ڈے سیریزایک بین الاقوامی ایونٹ ہے۔جس میں شرکت کے لئےبیرون ملک سےکرکٹ مبصراورمیڈیا آئےگا۔

انہوں نے بتایا کہ غیرملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر ملتان شہر کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا اور اس مقصد کے لئےایک ایک سو ورکرز پر مشتمل دو صفائی سکواڈ تشکیل دے دیئےہیں۔سی ای او نے بتایا کہ ایک صفائی سکواڈ کرکٹ سٹیڈیم کے اندر صفائی کے لئےخدمات سرانجام دے گا۔

جبکہ دوسرا صفائی سکواڈ ہوٹلز سے سٹیڈیم تک روٹ کو چمکائے گا۔پورےروٹ کی واشنگ اورلائم لائننگ ہوگی۔سٹیڈیم اورروٹ کےلئےدوالگ الگ فوکل پرسنزبھی مقررکردئے ہیں۔محمد فاروق ڈوگر نے بتایا کہ سیریز کےدوران غیرملکی مہمانوں اورشائقین کرکٹ کو خوشگوارماحول فراہم کیا جائے گا۔