پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ہے‘ وفاقی وزیر احسن اقبال

119

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ہے۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ہمارے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور یہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ سی پیک کے خلاف نہیں جو ہمارے ملک کے لیے بہت اہم ہے۔