پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے افرادی قوت کی فراہمی کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تعلیم کی فراہمی ناگزیر ہے ،وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان

130

کوئٹہ۔10اگست ( اے پی پی ) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے افرادی قوت کی فراہمی کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تعلیم کی فراہمی ناگزیر ہے کیونکہ ہمارے پاس تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے گوادر سے کاشغر تک تجارت کو فروغ بلوچستان میں سڑکوں شاہراہوں اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ بجلی و توانائی کے منصوبوں سے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں روزگار اور غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔