پاک چین اقتصادی راہداری کے مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 29 دسمبر کو بیجنگ میں ہو گا

71

پاک چین اقتصادی راہداری کے مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 29 دسمبر کو بیجنگ میں ہو گا
گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی وزراءاعلی کی شرکت متوقع، وفاقی وزیر احسن اقبال اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے
بیجنگ ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے تمام صوبوں کے وزراءاعلی کی 29 دسمبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے پاک چین اقتصادی راہداری کے مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ اس اجلاس میں دسمبر 2017ءتک مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اگلے سال کیلئے نئے صنعتی اور توانائی کے منصوبوں کے حوالہ سے فیصلے بھی متوقع ہیں۔