پاک چین سیاحتی تبادلوں کے سال کے موقع پر دستاویزی فلموں کی رونمائی

120
چین میں پاکستانی سفیر نے سیچوان ایگریکلچر ایکسپو میں پاکستان نیشنل پویلین کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):موجودہ سال چین پاک سیاحتی تبادلوں کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اتوار کو چا ئنہ میڈ یا گرو پ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام دو دستاویزی فلموں کی رونمائی کی گئی۔ ان دستاویزی فلموں میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مناظر، لاہور کے تاریخی مقامات اور روایتی کھانوں کی شاندار منظر کشی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان اور چین ’’سیاحتی تبادلوں کا سال‘‘ منا رہے ہیں اور پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن سے چینی لوگوں کو متعارف کرانے کے لیے بہت سی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دو دستاویزی فلموں کی رونمائی ایسی ہی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوڈ ڈپلومیسی کے ذریعے چین کے عوام تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔