پاکستان ،امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اورشراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستانی سفیر

134

واشنگٹن۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان ،امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اورشراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے، مشترکہ مفادات ، اقدار اور دو طرفہ تعلقات کی مزید بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو واشگٹن میں امریکی انڈر سیکرٹری ازرہ ضیا سے ملاقات کے دوران کی۔پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی گرم جوشی سے استقبال کرنے پر امریکی انڈر سیکرٹری کا شکر یہ اداکیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ،امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اورشراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے،اس حوالے سے دو طرفہ تعلقات کی مزید بہتری کے لئے ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پرامریکی انڈر سیکرٹری ازرہ ضیا نے پاکستانی سفیر کا پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کرنے پر انکاشکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی، انسانی حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی، اور انسانی ہمدردی کے تحت ، افغان عوام کی مدد کے حوالے سے دو طرفہ جاری مثبت بات چیت کو سراہتے ہیں۔