پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ ارتھ آورمنانے اورموسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرنے میں شامل ہے،وزیراعظم کا ٹویٹ

279

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ ارتھ آور منانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرنے میں شامل ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے سیارے کو موسمیاتی تبدیلی کے برے اثرات سے بچانا ایک اجتماعی کوشش ہے، جس میں ہر ایک کو اہمیت حاصل ہے۔