پاکستان ائیر فورس کی شاہین فاؤنڈیشن اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے اشتراک سے تحصیل صدر ہسپتال کھر فورٹ منرو میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

4

ڈیرہ غازی خان ۔ 26 جون (اے پی پی):پاکستان ائیر فورس کی شاہین فاؤنڈیشن اور الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے اشتراک سے تحصیل صدر ہسپتال کھر فورٹ منرو میں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ جاری ہے۔دوسرے روز کے دوران 1384 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور 204 کی سرجری کی گئی،432 کو عینکیں اور 1220 مریضوں کو ادویات دی گئیں۔

اس حوالے سے ائیر کموڈور ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن شیرانی نے بتایا کہ سالانہ فورٹ منرو میں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ لگایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ کے دوسرے روز اب تک 767 مرد،466 خواتین اور 108 بچوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا ہے

اور کیمپ میں آنکھوں کے علاج معالجہ کے سب سے بڑے ادارے الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا مفت علاج معالجہ کررہے۔کیمپ صبح 9 سے شام پانچ بجے تک جاری رہتا ہے۔