- Advertisement -
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی ہے-
ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی جانب سے ہفتہ کی شام جاری تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں-
- Advertisement -
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں-
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595320
- Advertisement -