پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی

73

کراچی ۔5 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاو¿ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 43800 کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ مارکیٹ سرمایہ میں 39 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 40.39 فیصد کم جبکہ 47.91 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔