کراچی۔ 4 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو کاروبار حصص میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 41200،41300،41400،41500 اور 41600 کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 11 فیصد زائد رہا اور 67.11 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ کاروبار میںتیزی کے سبب مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 83ارب89 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔پیر کو شیئرز مارکیٹ میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،توانائی،سیمنٹ اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41632پوائنٹس کی بلند سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھاﺅکے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن برقراررہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس501.68پوائنٹس اضافے سے41614.39پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس261.77پوائنٹس اضافے سے19999.54پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1189.57 پوائنٹس اضافے سے69798.65پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس2181.81پوائنٹس اضافے سے30107.80پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے251کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،105کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔پیرکومجموعی طور پر25کروڑ41لاکھ8ہزار750شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت2کروڑ51لاکھ88ہزار60 شیئرززائدتھا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 83ارب89کروڑ38لاکھ65ہزار43روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر82کھرب54ارب78لاکھ56ہزار35روپے ہوگئی۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت390.00روپے اضافے سے8900.00روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت349.99روپے اضافے سے7349.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت170.44روپے کمی سے3238.36روپے اورآئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت85.00روپے کمی سے1615.00روپے ہوگئی ۔پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ98لاکھ40ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت28پیسے اضافے سے13.83روپے پرجبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ76لاکھ2ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے اضافے سے6.68روپے ہوگئی۔