پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای100انڈیکس102.25پوائنٹس کے اضافے سے 42204.03پوائنٹس پر بند

48
Pakistan Stock Market
Pakistan Stock Market

کراچی ۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں دوروزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس102.25 پوائنٹس کے اضافے سے42204.03پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور52.92فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 24ارب78کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہواجب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت6.93فیصدزائد رہا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغازمیں سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے جس کی وجہ ابتدائی اوقات میں کے ایس ای 100 انڈیکس 42024پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع کردی جس کے نتیجے میں تیزی آگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 42350پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس102.25پوائنٹس کے اضافے سے 42204.03پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس98.41 پوائنٹس کے اضافے سے29575.17 پوائنٹس،کے ایس ای30انڈیکس 57.95پوائنٹس کے اضافے سے 17691.26پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس343.29پوائنٹس گڑھ کر68299.88پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔بدھ کے روز393کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے208کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 162میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں43کروڑ81لاکھ46ہزار987حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز منگل کو 40 کروڑ 97 لاکھ 41ہزار124شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔ کاروبار میںتیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 24 ارب 78 کروڑ 85 لاکھ14ہزار200 روپے بڑھ کر77کھرب39ارب23کروڑ76لاکھ13ہزار665 روپے پر پہنچ گیا ۔جو کمپنیاں نمایاں کاروباری اعتبار سے سرفہرست رہیں ان میں ٹی آر جی پاکستان،لوٹے کیمیکل، یونٹی فوڈز،حیسکول پیٹرول،میپل لیف،پاک انٹرنیشنل بلک،عائشہ اسٹیل مل،فوجی فوڈز،پاک ریفائنری اورنیٹسول ٹیکنالوجی شامل ہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں یونی لیور فوڈز1002روپے کے اضافے سے14500روپے اورنیسلے پاکستان150روپے کے اضافے سے6750روپے ہوگئی جبکہ پاک ٹوبیکو 32.50روپے کی کمی سے 1567.50 روپے اورصنوفی ایونٹس22.50روپے کی کمی سے777.50روپے ہوگئی۔