پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس مزید 7.35 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40057.52 پوائنٹس پر بند

146

کراچی ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 7.35 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40057.52 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں9 ارب 80 کروڑ 64 لاکھ 17 ہزار 77 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 10 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 52 روپے کی تیزی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں 13 لاکھ 42 ہزار 460 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس مزید 7.35 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40057.52 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں منگل کو بھی 19.65 پوائنٹس کی تیزی رونماءہوئی تھی تاہم بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 8.87 پوائنٹس کی کمی سے 22917.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔