پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس مزید 322.48 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51426.01 پوائنٹس پر بند

79

کراچی ۔ 11 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 322.48 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51426.01 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں68 ارب 89 کروڑ 85 لاکھ 58 ہزار 602 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 93 کروڑ 85 لاکھ 48 ہزار 802 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ 27 لاکھ 84 ہزار 480 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 51200، 51300 اور 51400 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتا ہوا مزید 322.48 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51426.01 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں بدھ، منگل اور پیر کو بھی بالترتیب 30.39 پوائنٹس، 137.23 پوائنٹس اور 1084.78 پوائنٹس کی تیزی رونماءہوئی تھی۔