پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ،100 انڈیکس 61.05 پوائنٹس کے اضافے سے 43060.71 پوائنٹس پر بند

117

کراچی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 61.05 پوائنٹس کے اضافے سے 43060.71 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 34 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 619 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 42 کروڑ 20 لاکھ 98 ہزار 546 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 22 لاکھ 3 ہزار 470 حصص کمی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 61.05 پوائنٹس کے اضافے سے 43060.71 پوائنٹس جا پہنچا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 15.14 پوائنٹس کی کمی سے 23130.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 74.75 پوائنٹس کی تیزی رہی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 51.38 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔