کراچی ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 111.80 پوائنٹس کے اضافے سے 42404.47 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 14 ارب 43 کروڑ 82 لاکھ 29 ہزار 304 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 28 کروڑ 93 لاکھ 57 ہزار 396 روپے کی تیزی رہی، اسی طرح خرید و فروخت میں 1 کروڑ 98 لاکھ 88 ہزار 300 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 111.80 پوائنٹس کے اضافے سے 42404.47 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 58.45 پوائنٹس کی تیزی سے 22855.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔