کراچی۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی کاروبار حصص میںتیزی کا تسلسل جاری رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید281.06پوائنٹس اضافے سے33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے33033.32پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ64.08فیصد حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت48ارب61کروڑ95لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئے البتہ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.25فیصدزائدرہا۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈ کام ٹیلی کام،دوست اسٹیل،یونٹی فوڈز،میپل لیف،ٹی آر جی،پاک الیکٹران ،ایگری ٹیک لمیٹیڈ،کے الیکٹرک،فوجی سیمنٹ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے شیئرز سرفہرست رہے ۔کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 32698.97پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز،سیمنٹ،بینکنگ،ٹیلی کام،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 33053پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاتیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس281.06پوائنٹس اضافے سے33033.32 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 143.31ائنٹس اضافے سے15493.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس550.79پوائنٹس اضافے سے 52806.63پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس177.91پوائنٹس اضافے سے23972.47پوائنٹس پربندہوا ۔
ہوم تجارتی خبریں پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس مزید 281.06 پوائنٹس اضافے سے 33033.32...