پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2019ءکی پہلی ششماہی میں 4.2 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا

116
PSO Petroleum Products
PSO Petroleum Products

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈکے بورڈ آف مینجمنٹ نے رواں مالی سال 2019ءکی پہلی ششماہی میں 4.2 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس مورخہ 16 فروری کو منعقد ہوا جس میں رواں مالی سال 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سست اقتصادی رحجان اور ادائیگیوں کے عدم توازن کی وجہ سے مجموعی طور پر ایندھن مارکیٹ کی نمو منفی27 فیصد رہی جس میں وائٹ اور بلیک آئل کا منفی رجحان بالترتیب 12 فیصد اور 60 فیصد رہا۔ حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت ملک میں بجلی کی پیداوار کے لئے پاور پلانٹس آر ایل این جی پر منتقل کرنے کے رحجان کے باعث بلیک آئل کے والیوم پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے۔ مشکل اقتصادی حالات کے باوجود پی ایس او نے مالی سال 2019ء کی پہلی ششماہی کے دوران.9 40 فیصد مجموعی شیئر (گزشتہ سہ ماہی ستمبر کے مقابلے میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا) کے ساتھ ایندھن کی مارکیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی۔