28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان افریقی ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی...

پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا یومِ افریقہ کے موقع پر پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہماری تاریخ باہمی اعتماد، احترام اور تعاون سے عبارت ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ ان تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم کیا جائے ،پارلیمانی سطح پر روابط کو فروغ دینا پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ افریقہ کے موقع پر افریقی براعظم کی تمام اقوام، قیادت، پارلیمانوں اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے واضح کیا کہ پارلیمانی سطح پر روابط کو فروغ دینا پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، افریقی ممالک کے ساتھ تعلیم، تجارت، طب، زراعت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم شعبہ جات میں شراکت داری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے افریقی یونین کی جانب سے براعظمی اتحاد اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ افریقی اقوام عالمی امن، انسانی وقار اور انصاف کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو لائقِ تحسین ہے۔

- Advertisement -

سید یوسف رضا گیلانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سینیٹ آف پاکستان، حکومت کی "لُک افریقہ” اور "انگیج افریقہ” پالیسیوں کے تحت افریقی خطے کے ساتھ دیرپا اور مؤثر شراکت داری کو فروغ دینے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی زیر قیادت حال ہی میں ایوانِ بالا نے "پاک-افریقہ فرینڈشپ” کے حوالے سے ایک اہم قرارداد بھی منظور کی، جس میں افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس قرارداد کی منظوری چیئرمین سینیٹ کی پاک افریقہ دوستی کے لیے سنجیدہ کاوشوں کا عملی مظہر ہے۔

علاوہ ازیں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے حالیہ دنوں میں افریقی ممالک کے سفراء سے اہم ملاقاتیں بھی کیں، جن میں انہوں نے تجارت، معیشت اور پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ ملاقاتیں دونوں خطوں کے درمیان قریبی تعاون اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کی نئی راہیں ہموار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601168

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں