پاکستان افغانستان کوآپریشن فورم نے 30 ٹرکوں پر مشتمل 250 ٹن امدادی سامان افغانستان بھجوا دیا

56

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):پاکستان افغانستان کوآپریشن فورم (پی اے سی ایف) نے 30 ٹرکوں پر مشتمل 250 ٹن امدادی سامان افغانستان بھجوا دیا ہے۔ جمعرات کو 30 ٹرک غلام خان بارڈر کے ذریعے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان بھیجا گیا جس میں فوڈ پیکجز، کمبل اور ادویات شامل ہیں، یہ امداد عالمی این جی او کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کے او آرٹی) نے دی۔

چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر نے افغانستان کیلئے امدادی قافلہ حوالے کیا۔ افغانستان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے خارجہ امور کے سربراہ مولوی شمس الدین حقیار اور دیگر افغان حکام نے ٹرکوں کا استقبال کیا اور پی اے سی ایف اور کے او آر ٹی کا افغانستان کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔