28.1 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے...

پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ

- Advertisement -

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں کہا کہ 6 نومبر کو پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے کشمیریوں نے جموں میں نومبر 1947 میں ہونے والے قتل عام کے متاثرین کو یاد کیا 76 سال قبل ہری سنگھ کی ڈوگرہ فوج نے جسے ہندو انتہا پسند راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی حمایت حاصل تھی نے منصوبہ بند اور منظم طریقے سے تقریبا ً 2 لاکھ 37 ہزار مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان نے اس قتل عام کے متاثرین کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان اجتماعی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس قسم کے مظالم کی دوبارہ اجازت نہ دینے کا عہد کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید نے کہا کہ بھارت کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کرنا چاہئے جنہیں حق خودارادیت کا ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں