35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل...

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل جمعرات سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی

- Advertisement -

کراچی۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19ٹیم سری لنکا انڈر 19ٹیم کے خلاف سیریز سے قبل 12 اکتوبر سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان انڈر 19ٹیم کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے اوول گرائونڈ میں ہیڈ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

ٹیم کل ساڑھے تین بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک ٹریننگ کرے گی۔جمعرات کو ٹیم دوپہر 1:30بجے سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔سری لنکا انڈر 19ٹیم ایک چار روزہ اور پانچ 50اوورز کے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے جمعرات کو کراچی پہنچے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=399701

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں