پاکستان اور آذربائیجان کا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

78

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور آذربائیجان نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور توانائی ، زراعت ، سائنس و ٹیکنالوجی ، ریلوے اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آذربائیجان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور ورچوئل مرحلہ جمعہ کو منعقد ہوا۔ پاکستان کی قیادت سکریٹری خارجہ سہیل محمود جبکہ نائب وزیر خارجہ رمیز حسنف آذربائیجان کے وفد کی قیادت کر رہے تھے۔اجلاس کے دوران سیاسی ، تجارتی، اقتصادی ، توانائی ، دفاع ، تعلیم اور ثقافت میں تعاون سمیت دو طرفہ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ناگورنو-کاراباخ کے معاملے پر پاکستان کے اصولی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں کی آزادی میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ نائب وزیر خارجہ ہانوف نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔دونوں ملکوں نے باہمی تجارت کا حجم بڑھانے اور توانائی ، زراعت ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، ریلوے اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے تاجروں ، طلباء اور سیاحوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے مابین براہ راست پروازوں کا جلد آغاز کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔ فریقین نے بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار اور اقوام متحدہ اور او آئی سی میں اور عالمی و علاقائی فورمز پر باہمی دلچسپی کے تمام امور پر ایک دوسرے کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ کشمیر تنازعہ پر مسلسل پاکستان۔کی حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ا ہوں نے آذری وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔