پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل برسبین میں کھیلا جائے گا

288
پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل برسبین میں کھیلا جائے گا

برسبین۔15جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کو برسبین میں کھیلا جائے گا ، قومی خواتین ٹیم ان دونوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچ کھیلے گی ،

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بروز پیر کو ایلن بارڈر فیلڈ سٹیڈیم ، برسبین میں کھیلا جائے گا ، پاکستانی ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو میگ لیننگ لیڈ کریں گی ، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 18 جنوری کو برسبین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 21 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا ،

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 24 جنوری سے سڈنی میں ہو گا، سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 26 جنوری کو ہوبارٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا ۔