31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ (کل) شروع ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ (کل) شروع ہوگا

- Advertisement -

ابوظہبی ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ (کل) منگل سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کو اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، وہ انگلی کی سرجری کے باعث آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ دونوں ٹیمیں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، پہلے ٹیسٹ میں زبردست مقابلے کے بعد اب دونوں ٹیمیں دوسرا اور آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117535

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں