پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

98

میلبورن ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) منگل کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے ہرایا، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو اب آسٹریلیا کے چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بدھ، تیسرا میچ 31 مارچ جبکہ چوتھا اور آخری میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا۔