پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ (کل) شروع ہوگا

124
کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں

میلبورن ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ (کل) پیر سے میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کینگروز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 39 رنز سے شکست دی تھی۔