پاکستان اور اسکی معیشت درست ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

50
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسکی معیشت درست ہاتھوں میں ہے، پوری دنیا اس وقت بدترین مہنگائی اور انرجی کرائسس کا شکار ہے،ِکورونا کے باوجود ہماری معیشت کی سمت درست ہے۔

جمعرات کو یہاں اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے مثبت تخمینے دے رہے ہیں، آئی ایم ایف نے رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ میں 4 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، پاکستان میں بے روزگاری میں بھی واضح کمی ہونے کا امکان ہے جبکہ افراط زر میں بھی کمی ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔