پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات میں پاکستان افغانستان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

313
پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات میں پاکستان افغانستان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات میں پاکستان افغانستان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی قیادت میں افغان وفد کادفتر خارجہ آمد پر استقبال کیا۔

وزرائے خارجہ کی سربراہی میں وفودکی سطح پر مذاکرات ہوئے،پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قیادت کی،افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں افغان وفد مذاکرات میں شریک ہوا۔مذاکرات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔