دبئی ۔ 20 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز میں ایک بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، سیریز کے دوران تھرڈ ایمپائر فرنٹ فٹ نو بالز دے گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک انگلینڈ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز میں آزمائشی طور پر فرنٹ فٹ نوبال کی ذمہ داری فیلڈ ایمپائر سے لیکر ٹی وی ایمپائر(تھرڈ) ایمپائر کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تھرڈ ایمپائر چاروں اطراف پر کیمروں سے فوٹیج دیکھ سکیں گے